ایک نیوز:ایف بی آران ایکشن،90ہزارنان فائلرزکی مرحلہ وار موبائل سمزبلاک کردی گئی۔
ترجمان ایف بی آرکےمطابق ایف بی آر کی جانب سے نان فائلرز کیخلاف کارروائی اب تک 90 ہزار نان فائلرز کی موبائل سمز مرحلہ وار بلاک کی گئی ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر 5 ہزار افراد کا ڈیٹا ٹیلی کام آپریٹرز کو منتقل کیا جارہا ہے ۔
ترجمان ایف بی آرکےمطابق انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرانے پر14 ہزار315 افراد کی سمز بحال کی گئی ہیں ، ٹیکس قوانین پر عمل درآمد کے بعد صارفین کی موبائل سمز بحال کی گئیں ،ٹیلی کام کمپنیوں کو 18 بیچز کی شکل میں ڈیٹا ٹرانسفرکیاگیا۔
ترجمان ایف بی آر کےمطابق ابتدائی فہرست میں 5 لاکھ 6 ہزار 671 بڑے نان فائلرز کی نشاندہی کی گئی، انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت موبائل سمز بلاک کی جارہی ہیں۔