عدت نکاح کیس،بشریٰ بی بی نےجلدسماعت کیلئے عدالت سےرجوع کرلیا

Jun 04, 2024 | 15:00 PM

ایک نیوز: عدت نکاح کیس میں بشریٰ بی بی نےجلدسماعت کیلئے عدالت سےرجوع کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں عدت میں نکاح کیس میں بشریٰ بی بی نے سزا کے خلاف اپیلوں کی جلد سماعت کے لیے سیشن عدالت میں رجوع کر لیا۔

 سزا کے خلاف اپیلیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست عدالت میں دائر کر دی۔
درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ سزا کے خلاف اپیلیں اس عدالت میں سماعت کے لیے مقرر ہیں۔
درخواست میں استدعاکی گئی کے سزا کے خلاف اپیلوں کو جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے، سزا کے خلاف اپیلیں اسی ہفتہ سماعت کے لیے مقرر کی جائیں۔

مزیدخبریں