حکومت کا 9 نئے تجارتی مشن قائم کرنے کا فیصلہ 

Jun 04, 2024 | 13:38 PM

ایک نیوز:حکومت   کی جانب سے 9نئے تجارتی مشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا  گیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق  وزارت تجارت  نے  سمری وزیر اعظم شہباز شریف کو بھجوا دی ہے ۔وزارت تجارت نے وزارت خارجہ ، خزانہ اور  سرمایہ کاری بورڈ سے بھی رائے لی ہے۔  خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی جانب سے بھی نئے تجارتی مشن قائم کرنے کی سفارش کی گئی تھی ۔ 

ذرائع کا کہنا ہےکہ   9 نئے مشن  یونان، ہنگری، چین، اومان، عراق، موزمبیق، سنگاپور، تنزانیہ، کویت میں کھولے جائیں گے۔ پاکستان کے پہلے سے 45 ممالک میں 57 تجارتی مشن کام کررہے ہیں ۔ نئے مشن کے قیام سے چین میں پاکستان کے مجموعی طور پر   4 تجارتی مشن ہوجائیں گے۔  چین میں چوتھا تجارتی مشن ارومچی میں قائم کیا جائے گا  ۔ 

مزیدخبریں