ایک نیوز: فیصل واوڈا نے توہین عدالت نوٹس پر جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل واوڈا نے اپنے جواب میں کہا ہےکہ پریس کانفرنس کا مقصد عدلیہ کی توہین کرنا نہیں تھا بلکہ پریس کانفرنس کا مقصدملک کی بہتری تھا۔ عدالت کارروائی آگے بڑھانے پر تحمل کا مظاہرہ کرے۔ فیصل واوڈا نے استدعا کی کہ توہین عدالت کا نوٹس واپس لیا جائے۔
فیصل ووڈا نے روف حسن ،مولانا فضل الرحمان ، شہباز شریف کی تقریروں کے ٹرانسکرپٹ بھی عدالت میں پیش کر دیئے۔