حیدرآباد: سانحہ پریٹ آباد میں جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافہ  

Jun 04, 2024 | 12:56 PM

ایک نیوز:حید رآباد سلنڈر دھماکے   میں زخمی  ہونیوالی 15سالہ علیشا بھی  دم توڑ گیاہے  ۔

تفصیلات کے مطابق   حیدرآباد سانحہ میں علیشاہ کا 8 سالہ بھائی پہلے ہی دم توڑ چکا ہے ۔ علیشاہ کی 5 سالہ بہن کنزہ بھی کراچی ہسپتال  میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے ۔ سانحہ پریٹ آباد میں جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔   

مزیدخبریں