معروف سابق باکسر خبیب کا ٹرمپ سے فلسطین میں جنگ بندی کی خواہش کا اظہار

معروف سابق باکسر خبیب کا ٹرمپ سے فلسطین میں جنگ بندی کی خواہش کا اظہار
کیپشن: The well-known former boxer Khabib expressed his wish for a ceasefire in Palestine with Trump

ویب ڈیسک: معروف سابق مکس مارشل آرٹ فائٹر خبیب نرماگومیڈوف نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فلسطین میں جنگ بندی کی خواہش کر دی۔

ڈونلڈ ٹرمپ اور سابق روسی مکسڈ مارشل فائٹر خبیب کے درمیان ہونے والی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے،   ڈونلڈ ٹرمپ اور خبیب کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے دنیا کی دونوں مشہور ترین شخصیات انتہائی قریب کھڑے، بے تکلف انداز میں فلسطین میں جاری جنگ پر بات چیت کر رہے ہیں۔

  ڈونلڈ ٹرمپ خبیب کو یقین دہانی کروا رہے ہیں کہ اگر وہ انتخابات میں کامیاب ہوگئے تو غزہ میں جاری جنگ رکوا دیں گے۔ویڈیو میں خبیب نے ٹرمپ سے بات چیت کے دوران کہا کہ میں جانتا ہوں آپ فلسطین میں جنگ بند کر دیں گے۔

اس کے جواب میں ٹرمپ نے اعتماد کے ساتھ کہا ہم اسے روکیں گے، میں جنگ روک دوں گا۔واضح رہے کہ سابق امریکی صدر کی جانب سے یہ بیان اسرائیل اور حماس کی جنگ کے تناظر میں دیا گیا ہے۔