ایک نیوز: ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5ہزار233میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی طلب 26 ہزار میگاواٹ ہے ۔ بجلی کی پیداوار 20 ہزار 767 میگاواٹ ہے۔ پن بجلی ذرائع سے 7ہزار600 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے ۔ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس سے 760 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔
نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 8 ہزار میگاواٹ ہے۔ ونڈ پاور پلانٹس سے990 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ سولر پاور پلانٹس سے185بگاس سے 132اورنیوکلئیر پاور پلانٹس سے 3 ہزار 100 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 6 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔