پنجاب کا نئے مالی سال کا بجٹ 53 کھرب 70 ارب ہونے کا امکان  

Jun 04, 2024 | 12:11 PM

ایک نیوز: پنجاب کا نئے مالی سال کا بجٹ 53 کھرب 70 ارب ہونے کا امکان  ہے۔  

ذرائع  کے مطابق پنجاب کو 3700 ارب وفاق سے این ایف سی کے تحت ملنے کا امکان ہے ۔ پنجاب میں ذرائع  آمدن کی مد میں محصولات کا ہدف ایک ہزار 26 ارب روپے ہوگا ۔ تنخواہوں کی مد میں 596 ارب اور پنشن کی مد میں 445 ارب روپے رکھے جائیں گے ۔ سروس ڈلیوری اخراجات کا تخمینہ 840 ارب روپے ہوگا ۔  

ترقیاتی بجٹ کا حجم 800 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز  رکھی گئی ہے۔رمضان پیکج 30 ارب  اور سی بی ڈی کو 8 ارب دئیے جائیں گے ۔ تعلیم کے لئے 600 ارب ،صحت کے کیلئے 406 ارب مختص کرنے کی تجویز ہے ۔ وزیر اعلیٰ روشن گھرانہ کے لئے 9 ارب اپنی چھت اپنا گھر 7ارب   مختص کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔ 

گرین پاکستان  انیشیٹو کے لئے 40ارب ،جرنلسٹس انڈومنٹ فنڈ کے لئے ایک ارب اور پی  آر اے کو 300 ارب کا ہدف   دیا گیا ہے ۔بورد  آف ریونیو کا ہدف 105 ارب   ، ایکسائز  کیلئے55 ارب   روپے مختص کیے گئےہیں۔  

ذرائع کے مطابق  بیرونی قرضے کی ادائیگی کے لئے 121 ارب  ،غیر صوبائی محاصل میں پنجاب کا ہدف 555 ارب روپے ہوگا  ۔ پنجاب  میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ وفاق کے برابر ہوگا۔    

مزیدخبریں