کاشتکاروں کے لیے خوشی کی خبر،کسان کارڈ کا آغاز کردیا گیا

Jun 04, 2024 | 11:13 AM

ایک نیوز:  وزیراعلی ٰ پنجاب مریم نواز کاشتکاروں کے لیے کسان کارڈ کا آغاز کردیا  ۔ 

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعلی ٰ  پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ  کسانوں کوسالانہ 300ارب روپے کے پیداواری قرضے دئیے جائیں گے۔  ہر کسان ایک فصل کے لئے ڈیڑھ لاکھ روپے تک آسان قرض حاصل کر سکے گا ۔ کسان کارڈ سے کھاد ، بیج اور دیگر زرعی مداخل خرید سکے گا۔  5 لاکھ کاشتکارکسان کارڈ سے مستفید  ہوسکیں گے۔ 

 ساڑھے 12ایکڑ تک اراضی کی ملکیت رکھنے والے کسان کارڈ رجسٹریشن کے اہل ہوں گے۔   کسان کارڈ کے لئے زمین کا اراضی ریکارڈ سنٹر میں رجسٹرڈ ہونا اور کاشتکار کے اپنے شناختی کارڈ نمبر پرموبائل سم کا رجسٹرڈ ہونا لازم ہے۔ کاشتکار کے شناختی کارڈ  کی  نادرا ریکارڈ سے تصدیق کی جائیگی ۔ کاشتکار کسی مالیاتی ادارے کا نا دہندہ نہ ہو۔ کاشتکار بلاسود قرضے کی آسان اقساط 6ماہ میں واپس کرےگا۔  قرض کی ادائیگی کے بعد کسان  اگلی فصل کے لئے دوبارہ قرض حاصل کرنے کااہل ہوگا ۔ 

کسان کارڈ   رجسٹریشن کے لئے درخواست گزار اپنے موبائل سے PKC (Space)شناختی کارڈ نمبر 8070پر بھجیں سکتے ہیں ۔   

وزیراعلی ٰ پنجاب مریم نواز شریف   کاکہنا ہے کہ  کاشتکاروں کی خوشحالی اور پیداوار میں اصافہ ہمارا عزم ہے۔   

مزیدخبریں