پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کا امکان،پی ڈی ایم اے 

پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کا امکان،پی ڈی ایم اے 
کیپشن: Chance of stormy rain in different areas of Punjab, PDMA

ایک نیوز:پی ڈی ایم اے نے 6جون تک پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔  

ترجمان پی ڈی ایم اے  کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں، گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ راولپنڈی ،مری ،گلیات،اٹک چکوال جہلم اور منڈی بہاوالدین میں آندھی اور بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ گجرات ،گجرانوالہ ،حافظآباد،سیالکوٹ،نارروال،خوشاب،سرگودھا اور میانوالی میں بارشوں کے امکانات ہیں ۔ لاہور ،قصور ،اوکاڑہ،فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ میں بھی بارش اور طوفان کی پیشگوئی ہے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے  عرفان علی کاٹھیا  کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلی ٰپنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ صحت آبپاشی تعمیر و مواصلات لوکل گورنمنٹ اور لایئو سٹاک کو الرٹ جاری کر دیا ہے ۔ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ واسا پنجاب پولس اور سول ڈیفنس کو بھی موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا 

آسمانی بجلی سے بچاؤ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں۔ بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں ۔ ایمرجنسی  کی صورت میں  پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں ۔