تربت ایئرپورٹ پرفلائٹ آپریشن کا شیڈول جاری

Jun 04, 2023 | 21:45 PM

ایک نیوز :سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے جون کےلیے تربت ایئرپورٹ پرفلائٹ آپریشن کا شیڈول جاری کردیا۔

ترجمان سی اے اے نے تربت ایرپورٹ پر طیاروں کی آمد و روانگی کے اوقات جاری کردیے گئے، تربت ائیرپورٹ پر ہفتہ وارتین روز کے دوران طیارے لینڈ کرسکیں گی۔ منگل، جمعرات اور ہفتہ کے روز شیڈول فلائٹس آسکتی ہیں۔

سی اے اے نوٹم کے مطابق نان شیڈول پروازوں کو تربت ائیرپورٹ پرلینڈنگ سے 24گھنٹے قبل آگاہی دینا ہوگی، سی اے اے نے نوٹم جاری کرکے تمام ایرلائنز کو آگاہ کردیا۔

خیال رہے کہ تربیت ایئرپورٹ رقبے کے لحاظ سے بلوچستان کا سب سے بڑا ایئرپورٹ ہے، جو شہر سے 5 کلو جنوب کی جانب واقع ہے۔

تربت ایئرپورٹ سے 1970ء میں فلائٹ آپریشن کا آغاز ہوا تھا، مقامی حکومت اور سی اے اے نے 2009ء میں بین الاقوامی معیار کو یقینی بنانے کیلئے ایئرپورٹ کی اپ گریڈیشن کی تھی، جس میں نیا لاؤنج اور کنٹرول ٹاور شامل تھے۔

مزیدخبریں