میڈیکل داخلہ ٹیسٹ پرانے نصاب کے مطابق کرانے کافیصلہ

میڈیکل داخلہ ٹیسٹ پرانے نصاب کے مطابق کرانے کافیصلہ
کیپشن: It is advisable to conduct the medical entrance test according to the old syllabus

ایک نیوز :ملک بھر کے میڈیکل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ ستائیس اگست کو پرانے نصاب کے مطابق ہی ہوں گے۔

  پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا اجلاس صدر ڈاکٹر رضوان تاج کی زیر صدارت ہوا ، جس میں فیصلہ کیا گیاکہ ملک بھر کے میڈیکل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ ستائیس اگست کو پرانے نصاب کے مطابق ہی کرائے جائیں گے۔
ترجمان پی ایم ڈی سی نےوضاحت کی کہایم ڈی کیٹ امتحان پرانے نصاب کے مطابق ہی لیا جائے گا،اور نصاب میں کوئی تبدیلی نہیں گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ کونسل کی جانب سے تمام صوبائی سیکریٹریز کو امتحان کے انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،رواں سال ایم ڈی کیٹ امتحان میں 2 لاکھ 10 ہزار طلبا کی شرکت متوقع ہے۔