سارہ علی خان نئی فلم میں سابق بوائے فرینڈ کیساتھ جوڑی بنائیں گی

Jun 04, 2023 | 18:04 PM

ایک نیوز:بالی ووڈ معروف اداکارہ سارہ علی خان اسکائی فورس فلم میں سابق بوائے فرینڈ ویر پہاڑیا کے ساتھ جوڑی بنائیں گی۔
 اکشے کمار کی فلم اسکائی فورس میں سارہ علی خان سابق بوائے فرینڈ ویر پہاڑیہ کے ساتھ نظر آئیں گی، کافی ود کرن پروگرام میں سارہ اور جھانوی نے دونوں بھائیوں کو ڈیٹ کرنے کا اعتراف کیا تھا۔اکشے کمار ان دنوں ڈائریکٹر سندیپ کیولانی اور ابھیشیک کپور کے ساتھ فلم پر کام کیلئے شوٹنگ پر موجود ہیں، فلم کی شوٹنگ اس وقت لندن میں جاری ہے جبکہ کچھ حصوں کو ہندوستان میں مکمل کیا جائے گا۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سارہ علی خان اسکائی فورس کے لندن شیڈول میں اکشے کمار اور ویر پہاڑیہ کے ساتھ شامل ہوں گی۔ فلم میں انکے کردار سے متعلق کوئی خبر نہیں البتہ اسکرین پلے کیلئے وہ لازم و ملزوم ہیں۔
اکشے کمار کی فلم اسکائی فورس اگلے سال بڑے پردے کی زینیت بنے گی اور ویر پہاڑیہ کو ہندی فلم انڈسٹری میں لانچ کرے گی۔
واضح رہے کہ ویر پہاڑیہ معروف بزنس مین سنجے پہاڑیا کے بیٹے ہیں، جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کے امبانی خاندان کے ساتھ قریبی کاروباری تعلقات ہیں۔

مزیدخبریں