ٹی وی سیریز کے اداکار ترک صدر کی پارٹی کے ’’گروپ چیئر‘‘ مقرر

 ٹی وی سیریز کے اداکار ترک صدر کی پارٹی کے ’’گروپ چیئر‘‘ مقرر
کیپشن: TV series actor appointed as "group chair" of Turkish president's party

ایک نیوز : مقبول ٹی وی سیریز سلطان عبدالحمید میں تحسین پاشا کا کردار ادا کرنے والے معروف ترک اداکار ینیشیر لیوگلو کو جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ (اے کے پارٹی) کا گروپ چیئر مقرر کردیا گیا۔

View this post on Instagram

A post shared by turkiye urdu (@turkiyeurdu)

ینیشیر لیوگلو نے ترکی میں الیکشن مہم کے دوران اردگان کو عبدالحمید ثانی سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ “کیا ہم اپنی آزادی کو ترجیح دیتے ہیں یا پیاز کی قیمت؟ میں عبد الحمید ثانی کو اردگان میں دیکھ رہا ہوں۔ ترکی کو اندرونی اور بیرونی حملوں کا سامنا ہے”۔

سلطان عبدالحمید سیریز ترک سرکاری ٹی وی پر نشر کی گئی تھی، جس نے حالیہ برسوں میں مقبولیت حاصل کی۔ اس سیریز میں ترکی کی ماضی کی شاندار روایات اور سلطان کی اہمیت کو واضح کیا تھا۔

دوسری جانب تاریخی ڈراموں کیلئے خاطر خواہ فنڈز مختص کرنے پر اردگان کی حکومت کو بار بار تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔