ایک نیوز :قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان نے ہارورڈ بزنس اسکول کے ایگزیکٹو ایجوکیشن پروگرام کے آخری روز اپنی استاد کو قرآن مجید کا تحفہ پیش کردیا۔
So proud of @babarazam258 and @iMRizwanPak for being invited to attend a 4 day course at the prestigious @HarvardHBS.
— Dr Ahmad Rehan Khan (@AhmadRehanKhan) June 3, 2023
They invite a handful of celebrities all over the world and they are the first cricketers to be invited.
People like @KAKA, Oliver kahan, some @NBA players,… pic.twitter.com/AwA3dQ9JMH
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اپنی ٹیچر کو قرآن مجید کا تحفہ پیش کررہے ہیں۔
قبل ازیں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی ہارورڈ بزنس اسکول میں اپنی ہم جماعتوں کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں، جس میں بابر کے ہمراہ کلاس میں سابق ہیوی ویٹ چیمپیئن فرانسس نگانو اور چیلسی فٹبال کلب کے کپتان سیزر ازپیلیکوٹا بھی انکے ہم جماعت ہیں۔
بابراعظم اور محمد رضوان حال ہی میں ہارورڈ بزنس اسکول کے ایگزیکٹو ایجوکیشن پروگرام میں حصہ لیا، جس میں وہ بزنس آف انٹرٹینمنٹ، میڈیا اور اسپورٹس پر کورسز کررہے تھے۔
واضح رہے کہ رضوان کو خاص طور پر مختلف ممالک کے کرکٹ دوروں کے دوران مختلف مساجد میں اپنی تقریروں کے ذریعے اسلام کے پیغام کو پھیلانے کی کوششوں کے لیے پہچانا جاتا ہے۔