بلوچستان سے بھی پی ٹی آئی رہنما پارٹی کو خیرباد کہہ گئے

بلوچستان سے بھی پی ٹی آئی رہنما پارٹی کو خیرباد کہہ گئے
کیپشن: PTI leaders also said goodbye to the party from Balochistan

ایک نیوز: پی ٹی آئی کی بلوچستان سے 2 مزید وکٹیں گرگئیں۔ اسلام آباد میں نوابزادہ میرجمال خان رئیسانی اور علی مدد جتک نے پریس کانفرنس کرڈالی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق رہنما نوابزادہ میرجمال خان رئیسانی نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن ہمارے اندر بیٹھا ہے اور ہمیں گھیرا ہوا ہے۔ بلوچستان کے نوجوانوں کا برین واش کیا گیا ہے۔ چند دن سے نوجوانوں کو ورغلایا جارہا ہے۔ 

میرجمال خان رئیسانی نے شہداء فارم کے نام سے پلیٹ فارم بنانے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ اس پلیٹ فارم پر شہداء کے بچوں کے تعلیم سمیت دیگر مسائل حل ہوں گے۔

یاد رہے کہ میرجمال خان رئیسانی سابق گورنر نوابزادہ سراج رئیسانی کے صاحبزادے ہیں۔ نوابزادہ سراج رئیسانی 2018 کے انتخابات کے دوران دہشتگردی کا شکار ہوکر شہید ہوگئے تھے۔ 

علی مدد جتک:

علی مدد جتک نے بھی 9 مئی کے سانحہ کی مذمت کی۔ بینظیر بھٹو کو شہید کیا تو ہم نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔ آصف زرداری 11 سال جیل رہے لیکن کچھ نہیں بولے۔ 9 مئی کو جو نقصان ملک کو ہوا وہ کبھی پورا نہیں ہوسکتا۔