ایک نیوز: چودھری سرور کا جادو چل گیا۔ ق لیگ نے سیاسی محاذ گرم کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی بڑی شخصیت نے شمولیت کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر امجد کی ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ ق میں ساتھیوں سمیت شمولیت اختیار کرلی۔ چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ ق چوہدری سرور اور جنرل سیکرٹری پنجاب چوہدری شافع نے میڈیا سے گفتگو کی۔
چودھری شافع نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈاکٹر امجد جیسے افراد جماعتوں کیلئے سرمایہ ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر امجد نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم پاکستان مسلم لیگ کو مضبوط کریں گے۔ تحریک انصاف کو دو روز پہلے ہی خیر آباد کہہ دیا تھا۔ پاکستان مسلم لیگ وہ واحد جماعت ہے جو پاکستان بنانے والے اور پاکستان سنبھالنے والے ہیں۔ اسلام آباد میں انشاء اللہ بہت جلد کنونشن کا انعقاد کریں گے۔
چودھری سرور نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈاکٹر امجد اور ان کے ساتھیوں کو اپنی جماعت میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ پاکستان مسلم لیگ نے پاکستان بنایا تھا، یہ نوجوانوں کی سب سے بڑی جماعت ثابت ہوگی۔ ہزاروں کی تعداد میں نوجوان اور طلبا ہماری جماعت میں شامل ہو رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ق لیگ نے سب سے پہلے ڈاکٹر شکیل ٹھاکر کی سربراہی میں لیگل ریفارمز کمیٹی بنائی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ صرف پنجاب یا اسلام آباد کی جماعت نہیں ہے۔ چاہے چند سال لگ جائیں لیکن انشاء اللہ اس کو پاکستان سب سے بڑی جماعت بنائیں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ابھی ہمارا کسی سیاسی جماعت سے انتخابی اتحاد نہیں ہوا۔ تمام اداروں کو اپنے اپنے دائرہ اختیار میں کام کرنا چاہیے۔ چوہدری شجاعت اور انکی فیملی پر کسی قسم کی کرپشن کا کوئی الزام نہیں۔ میں نے بطور گورنر جامعات میں وائس چانسلر میرٹ پر لگائے۔ عدالتیں ملک میں فرسودہ ہو چکی ہیں۔ عوام خوب جانتے ہیں کہ انکا کونسا لیڈر رشوت لیتا ہے اور کونسا نہیں۔