پنجاب انتخابات کی تاریخ پر الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر

پنجاب انتخابات کی تاریخ پر الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر
کیپشن: Revision request of Election Commission on date of Punjab elections scheduled for hearing

ایک نیوز: پنجاب میں انتخابات کی تاریخ سے متعلق الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست میں نئی پیشرفت سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی ںظرثانی درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کرلیا ہے۔ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ درخواست پر سماعت کرے گا۔ 

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔ 

یاد رہے کہ پنجاب میں انتخابات کی تحریک انصاف کی درخواست پر سپریم کورٹ نے 14 مئی کو انتخابات کا حکم دیا تھا۔ جس کے خلاف الیکشن کمیشن نے نظرثانی کی درخواست دائر کی تھی۔ اب تک اس درخواست پر 4 مرتبہ سماعت ہوچکی ہے۔