190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل،پی ٹی آئی سربراہ اور سابق وفاقی وزراء کیخلاف تحقیقات تیز

190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل،پی ٹی آئی سربراہ اور سابق وفاقی وزراء کیخلاف تحقیقات تیز
کیپشن: 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل،پی ٹی آئی سربراہ اور سابق وفاقی وزراء کیخلاف تحقیقات تیز

ایک نیوز: 190 ملین پاؤنڈز کی غیرقانی منتقلی کے اسکینڈل میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔نیب راولپنڈی نے چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 22 اہم سیاسی رہنماؤں کے خلاف تحقیقات تیز کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے سابق وفاقی وزراء اور کابینہ ممبران کے نام گاڑیوں، جائیدادوں اور اکاؤنٹس کا ریکارڈ طلب کر لیا، ریکارڈ کے حصول کے لیے تمام صوبائی سیکریٹریز ایکسائز کو مراسلے جاری کر دیے۔

نیب راولپنڈی شیخ رشید، پرویز خٹک، عمر ایوب، حماد اظہر، مراد سعید، اسد عمر، فواد چوہدری، اعظم سواتی، علی زیدی، فیصل واوڈا، علی امین گنڈاپور، شفقت محمود، غلام سرور، شیریں مزاری، خالد مقبول، فروغ نسیم، خسرو بختیار، اعجاز شاہ و دیگر کے نام جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ 22 سابق وفاقی وزراء اور کابینہ ممبران کے نام اور ٹرانسفر گاڑیوں کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔

نیب مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 2018 سے اب تک سابق وفاقی وزراء نے جتنی گاڑیاں خریدیں یا فروخت کی تمام ریکارڈ فراہم کیا جائے۔

نیب سابق وزراء اور کابینہ ممبران سمیت دیگر کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کی غیرمنتقلی کی تحقیقات کر رہا ہے۔