ایک نیوز: 9 مئی واقعات میں اے ٹی سی فیصل آباد میں حساس ادارے کے دفتر پر حملہ کیس کی سماعت ہوئی جس میں مزید 4 ملزمان کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمے کی اجازت دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق 9 مئی واقعات سے متعلق فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں حساس ادارے کے دفتر پر حملے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے مزید چار ملزمان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمے کی اجازت دے دی۔
اے ٹی سی کے فیصلے کے بعد چاروں ملزمان کو حساس ادارے کی ٹیم نے فیصل آباد کی سینٹرل جیل سے تحویل میں لے لیا ہے جن کے خلاف تھانہ سول لائن میں درج مقدمے پر آرمی ایکٹ کے تحت سماعت ہوگی۔
حساس ادارے کی جانب سے اب تک تحویل میں لیے جانے والے ملزمان کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔