لاہور:لاپتہ 2 بچوں کی لاشیں آٹا رکھنےوالے صندوق سے برآمد

لاہور:لاپتہ 2 بچوں کی لاشیں آٹا رکھنےوالے صندوق سے برآمد
کیپشن: لاہور:لاپتہ 2 بچوں کی لاشیں آٹا رکھنےوالے صندوق سے برآمد

ایک نیوز:لاہور میں ملت پارک کے علاقے سے لاپتا 2کمسن بھائیوں کی موت معمہ بن گئی،اہل خانہ نے تھانے میں مقدمہ درج کروایا لیکن لاشیں گھر کے اندر سے ہی ملیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں لاپتہ ہونے والے 2کمسن بھائیوں کی لاشیں ملت پارک کے علاقے سے ملیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 5سالہ ارتضی اور 3سالہ راحیل کی لاشیں گھر سے ہی ملیں،کمسن بچوں کی لاشیں گھر میں آٹا رکھنے والے صندوق سے نکالی گئیں۔لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے کارروائی شروع کردی گئی ہے، موت کی وجوہات کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کیا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک روز قبل دونوں کمسن بھائیوں کے اغواء کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا، اغواء کی ایف آئی آر کمسن بھائیوں کے والد کی مدعیت میں درج کی گئی تھی۔

 ایف آئی آر کے متن کے مطابق بچے گھر سے باہر کھیل رہے تھے کہ انہیں اغواء کر لیا گیا۔  پولیس نے بتایا ہے کہ مکان کے ایک پورشن میں مقتول بچوں کے چچا کا خاندان مقیم ہے۔مختلف پہلوؤں سے دہرے قتل کے اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، جلد حقائق سامنے آجائیں گے اور مجرموں کو گرفتار کر لیں گے۔اہلخانہ کے بیانات قلمبند کرنے کے ساتھ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر لیے گئے ہیں۔