مرغی کےگوشت کی قیمت میں مزیداضافہ،عوام کی پہنچ سے دورہوگیا

Jun 04, 2023 | 12:38 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت آسمان پر پہنچ گئی، ایک ہی روز میں 26 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں مرغی کےگوشت کی قیمت 641 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے،مہنگائی کے ستائے عوام مٹن اور بیف کے بعد مرغی کے گوشت سے جی بہلا لیتے تھے مگر اب وہ بھی عام آدمی کے ہاتھ سے نکل گیا۔

دوسری جانب پشاور میں 20 کلو والا آٹے کا تھیلا 950 روپے سستا ہو گیا، آٹا ڈیلرز کے مطابق پشاور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3400 روپے سے کم ہو کر 2450 روپے کا ہو گیا، 80 کلو آٹے کی بوری 15 ہزار روپے سے کم ہو کر 11 ہزار500 روپے کی ہو گئی۔

مزیدخبریں