پی ٹی آئی کا بچا کھچا شیرازہ بھی سنبھل نہ سکا، ایک اور رہنما گیا

Jun 04, 2023 | 12:30 PM

ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف کا بچا کھچا شیرازہ بھی سنبھل نہ سکا۔ ایک اور رہنما نے اعلان لاتعلقی کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی سابق رکن صوبائی اسمبلی عائشہ اقبال نے بھی سیاست کو خیرباد کردیا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عائشہ اقبال کا کہنا تھا کہ وہ سانحہ 9 مئی کی پرزور مذمت کرتی ہیں۔ مجھے خون خرابے والی سیاست پسند نہیں ہے۔ دعا ہے پاکستان سلامت رہے اور ترقی کرے۔ ان ماؤں سے پوچھیں جن کے جوان بچوں کی لاشیں اٹھیں ہیں۔ 

لوگوں کو آفرز ہورہی ہیں، مجھے بھی 2 پارٹی سے آفرز آئیں۔ لوٹا کریسی نہیں کرسکتی۔ پی ٹی آئی اور سیاست سے کنارہ کش ہورہی ہوں۔

رضانصراللہ گھمن:

سابق ممبر قومی اسمبلی رضآ نصراللہ گھمن نے تحریک انصاف سےعلیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔

سابق ایم این اے نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کی اور 9 مئی کے واقعے کی پرزور مذمت کی۔ انہوں ںے کہا کہ سیاست کو عبادت سمجھتا ہوں۔ کچھ وقت کیلئے سیاست سے کنارہ کشی کررہا ہوں۔ 

یاد رہے کہ سانحہ 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی کے ایک سو سے زائد رہنما سیاسی جماعت سے اعلان لاتعلقی کرچکے ہیں اور یہ سلسلہ ابھی بھی تھمتا دکھائی نہیں دے رہا۔ ذرائع کے مطابق آئندہ کچھ دنوں میں بھی استعفوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ 

مزیدخبریں