"پاکستان آئندہ 20 سال تک IMFکےبغیر نہیں چل سکتا"

Jun 04, 2023 | 12:07 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو شبر زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان آئندہ 20 سال تک آئی ایم ایف کے بغیر نہیں چل سکتا۔

تفصیلات کے مطابق ماہر معاشیات اور سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ آئندہ 20سال تک پاکستان آئی ایم ایف کے بغیر نہیں چل سکتا۔ اسلام آباد میں بیٹھے لوگ ملکی معیشت کے بارے میں غلط اندازے لگا رہے ہیں لیکن یہ دکان چلنے والی نہیں۔

شبر زیدی نے کہا حکومت کو بھی ادراک ہے لیکن وہ ٹکٹ پکڑ کر بیرون ملک چلے جائیں گے۔ حل یہی ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ طویل ٹرم کا پروگرام لیا جائے اور بنیادی نوعیت کے فیصلے کر کے پاکستان کو آگے لے جایا جائے۔

ماہر معاشیات کا مزید کہنا تھا کہ اسحاق ڈار سمجھتے ہیں کہ معیشت درست سمت میں جا رہی ہے تو یہ غلط ہے، گراؤنڈ کی صورتحال کو دیکھنا چاہیے خام خیالی کی باتیں نہیں کرنی چاہیے، معاشی بہتری میں کوئی امید کی کرن نظر نہیں آ رہی ہے۔

مزیدخبریں