پاکستان نیوزی لینڈ میں وائٹ بال کرکٹ سیریز کھیلنے پر رضامند

Jun 04, 2023 | 11:42 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: پی سی بی نے  نیوزی لینڈ میں وائٹ بال کرکٹ سیریز کھیلنے پر رضامندی ظاہر کردی۔

ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ نے پاکستان کو وائٹ بال کرکٹ سیریز کی پیشکش کی تھی ، یہ پیشکش آسٹریلیا کے دورے کے اختتام پر پاکستان کو کی گئی تھی۔اب پاکستان اور نیوزی لینڈ بورڈز کے درمیان شیڈول کو حتمی شکل دینے کے بات چیت جاری ہے۔

 پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 7 جنوری کو سڈنی میں ختم ہو گا،نیوزی لینڈ دستیاب ونڈو میں وائٹ بال کرکٹ سیریز کا انعقاد چاہتا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وائٹ بال سیریز میں تین ون ڈے یا پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز ہونے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں