کراچی: پانی چوروں کیخلاف کارروائی کرنے والی واٹربورڈ کی ٹیم پر حملہ

کراچی: پانی چوروں کیخلاف کارروائی کرنے والی واٹربورڈ کی ٹیم پر حملہ
کیپشن: Karachi: Attack on the team of waterboard which was taking action against water thieves

ایک نیوز: کراچی کے علاقے منگھوپیر  پختون آباد میں پانی چوروں کیخلاف کارروائی کے دوران واٹربورڈ کی ٹیم پر حملہ کردیا گیا۔

ترجمان کے مطابق منگھوپیر پختون آباد میں پانی کا مسئلہ تھا اور علاقے میں پانی چوروں کیخلاف کارروائی کی گئی، اس دوران چوروں نے واٹر بورڈ  کی ٹیم پر حملہ کردیا۔

ترجمان کے مطابق حملےکی وجہ سے واٹر بورڈ عملے کے 5 افراد زخمی ہوئے اور واٹر بورڈ کی گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچایا گیا، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرادیےگئے ہیں۔

واٹر بورڈ حکام کا کہنا ہےکہ کارروائی کے دوران پانی کے غیرقانونی کنکشن ختم کیےگئے، پانی چوروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائےگا۔