آزاد کشمیر: مال بردار ٹرک کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق

آزاد کشمیر: مال بردار ٹرک کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق
کیپشن: Azad Kashmir: 4 people were killed when a cargo truck fell into a ditch

ایک نیوز: آزاد کشمیر مین افسوسناک سانحہ پیش آیا ہے۔ جہاں ایک مال بردار ٹرک گہری کھائی میں گرگیا ہے۔ خوفناک حادثہ میں 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کی وادی نیلم کے علاقے چانگاں میں مال بردارٹرک کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں  4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ چانگاں کے مقام پر  پیش آیا، ٹرک مانسہرہ سےنیلم جارہا تھا تاہم  مال بردارٹرک منزل پر پہنچنے سے قبل کھائی میں جاگرا اور   4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ چاروں افراد کی لاشیں کھائی سے نکال لی گئیں ہیں۔