ایک نیوز: پورٹ قاسم پر ’مزدور‘ نامی چھوٹے جہاز پر اچانک آگ بھڑک اٹھی، آتشزدگی سے جہاز جل کر خاکستر ہو گیا۔
حکام کے مطابق پورٹ قاسم میں جہازوں کے راستے پر کام کرنے والے خصوصی جہاز ’مزدور‘ کے انجینئر روم میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی۔
حکام کا کہنا تھا کہ آگ سے جل جانے والے مزدور جہاز کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فائر ٹینڈرز آتشزدگی پر بروقت قابو پانے میں ناکام رہے، 40 میٹر طویل جہاز کے اندر موجود آگ بجھانے والے آلات کی عدم موجودگی اور بروقت استعمال نہ کرنے پر بھی سوالیہ نشان کھڑے ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پورٹ قاسم کا چھوٹا جہاز برتھ کے قریب تھا اور جہاز تک فائر ٹینڈرز کی بروقت دستیابی ہونے پر جہاز کو جلنے سے بچایا جا سکتا تھا۔