ایکسائز حکام نے کامیڈین افتخار ٹھاکر کی گاڑی روک لی

ایکسائز حکام نے کامیڈین افتخار ٹھاکر کی گاڑی روک لی
کیپشن: Excise officials stopped comedian Iftikhar Thakur's car

ایک نیوز:لاہور میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حکام نے ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر کامیڈین افتخار ٹھاکر کی گاڑی روک لی۔
محکمہ ایکسائز نے ڈیوس روڈ ناکے پر کامیڈین افتخار ٹھاکر کی گاڑی کو روکا۔ 
ڈائریکٹر ایکسائز محمد آصف کےمطابق افتخار ٹھاکر نے موقع پر ہی ٹوکن ٹیکس جمع کرادیا ۔ 
افتخار ٹھاکر کا کہنا تھا کہ بینکوں کی موبائل ایپ نے آسانی کردی ہے ، موقع پر ہی ٹیکس ادا کرکے جان چھڑائی جاسکتی ہے ، ایکسائز والے روکیں تو غصہ نہیں کرنا چاہیے۔