ایک نیوز :محکمہ صحت سندھ اور آغا خان اسپتال کے اشتراک سے منصوبے کا آغاز کیا جاچکا ہے جس میں عام افراد کو دوسروں کی جان بچانے کی تربیت فراہم کی جائے گی۔
وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کاکہنا تھا کہ کسی ہنگامی حالت کی صورت میں مدد پر آمادہ شخص بھی قانونی پیچیدگیوں سے ڈرکرآگے نہیں بڑھتا، جبکہ اس حوالے سے ایک مددگار قانون پیش کیا جائے گا۔ حکومت زیادہ سے زیادہ افراد کو اس ہنر سے آگاہ کرنا چاہتی ہے۔منصوبے کا نام لایف سیورز پروگرام رکھا گیا ہے۔