2005 کے زلزلے میں لاپتہ نوجوان بالاکوٹ پہنچ گیا

Jun 04, 2023 | 00:44 AM

ایک نیوز :8 اکتوبر 2005ء کے زلزلے میں گم ہونے والا نوجوان بالاکوٹ پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق بالاکوٹ میں ایک نوجوان اعجاز احمد پہنچا ہے جس نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ 8 اکتوبر کے زلزلے میں لاپتا ہوگیا تھا۔ 18 سال بعد واپس آنے والے اس نوجوان کو اپنے گھر والوں کی تلاش ہے۔
نوجوان اعجاز احمدکے مطابق اسے زلزلے والے دن زخمی حالت میں راولپنڈی پہنچایا گیا جس کے بعد اس کی واپسی نہ ہوسکی، 18 برس میں اسے 4 جگہوں پر فروخت کیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شناخت کے لیے نوجوان کا ڈی این اے ٹیسٹ کروائیں گے جس کے ذریعے اس کے گھر والوں کی تلاش کی جائے گی۔
یاد رہے کہ 8 اکتوبر 2005 کے تباہ کن زلزلے میں کئی لوگ اپنے پیاروں سے بچھڑ گئے تھے۔

مزیدخبریں