جسم کی چربی پگھلانے والا پروٹین دریافت

Jun 04, 2023 | 00:35 AM

ایک نیوز: اب سائنس دان ایک ایسے قدرتی علاج کو وضع کرنے کے قریب ہیں جو لوگوں کو چکنائی پگھلانے میں مدد دے گا۔
 مُٹاپے سے نجات پانے کے لیے لوگ ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔ ورزش ، کھانے کی مقدار اور اوقات کی پابندی کرتے ہوئے غذائی کھپت کا بھرپور خیال کرنے کے ساتھ دوا یا سرجری سے بھی گریز نہیں کرتے۔

محققین نے ایک تحقیق میں یہ جاننے کی کوشش کی ہے براؤن فیٹ کو کس طرح سے فعال کیا جاسکتا ہے۔براؤن فیٹ جسم میں موجود مفید چکنائی ہوتی ہے جو سرد حالات میں بڑی مقدار میں حراروں کو جلاتی ہے۔ لوگوں کے پیٹ پر جمع ہو کر مُٹاپے کا سبب بننے والی مضر سفید چکنائی کے برعکس سائنس دان براؤن چکنائی کے جمع ہونے کو بہتر سمجھتے ہیں تاکہ وزن کم کرنے میں لوگوں کی مدد کی جاسکے۔

اگر اس چکنائی کو ٹھنڈ محسوس ہونے کے علاوہ کسی بھی وقت فعال کیا جا سکتا ہو تو یہ مرضی کے مطابق وزن کم کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔

مزیدخبریں