ضلع گوادر کو ٹیکس فری زون قرار دے دیا گیا

Jun 04, 2023 | 00:31 AM

ایک نیوز : بلوچستان حکومت نے ضلع گوادر کو ٹیکس فری زون قرار دے دیا۔

 بلوچستان حکومت نے اس فیصلے کے ساتھ ساتھ وفاقی حکومت سے بھی سفارش کی ہے کہ وہ بھی گوادر کو ٹیکس فری زون قرار دے۔

بلوچستان حکومت کے مطابق ضلع گوادر میں سروسز، ایکسائز ٹیکس اور جائیداد کی منتقلی پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا، وفاقی حکومت ضلع گوادر کو اسپشل اکنامک ڈسٹرکٹ قرار دے۔

گوادر سے تعلق رکھنے والے سینیٹر کہدہ بابرنے ٹیکس فری زون سے متعلق کابینہ کا فیصلہ خوش آئند قرار دے دیا۔وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور کابینہ کا مشکور ہوں، صوبائی کابینہ نے گوادر کو ٹیکس فری زون کادرجہ دے کر ہمارا دیرینہ مطالبہ منظور کرلیا، وفاقی حکومت بھی وفاقی ٹیکسز میں چھوٹ دے۔

سینیٹر کہدہ بابر نے کہا کہ گوادر ٹیکس فری زون سے سی پیک اصل روح میں بحال ہوگا، ٹیکس فری زون سے گوادرپورٹ فعال اور سرمایہ کار راغب ہوں گے، پورٹ سٹی دبئی اور سنگارپور بھی ٹیکس فری زون تھے تبھی ترقی ہوئی۔گوادر میں انڈسٹری لگنے سے لاکھوں لوگوں کو روزگار اور فارن ایکسنچ بھی آئےگا۔

مزیدخبریں