چنبل: خارش زدہ سرخ دھبوں کا کیا علاج ہے؟

Jun 04, 2023 | 00:22 AM

ایک نیوز :چنبل، خارش زدہ سرخ دھبوں کی  پراسرار بیماری میں مبتلا افراد کے جسم پر سرخ رنگ کے دھبے پڑ جاتے ہیں جن کو کھجانے سے انتہائی اذیت ناک صورت اختیار کر جاتی ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی رپورٹ کے مطابق چنبل جلد کی بیماری ہے جسے ’سورائس‘ بھی کہا جاتا ہے اور تقریباً 67 لاکھ امریکی شہری اس بیماری میں مبتلا ہیں۔

اس بیماری کی مختلف علامات ہوسکتی ہیں لیکن عام طور پر جسم پر بڑے سائز کے سرخ دھبوں سے اسے جانا جاتا ہے، رپورٹ کے مطابق فی الحال اس بیماری کا کوئی علاج نہیں ہے لیکن اکثر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے یہ بیماری کچھ حد تک کم ہوجاتی ہے۔

چنبل کے دھبے اس وقت نمودار ہوتے ہیں جو جلد کے خلیات (Cells) کی زندگی کم ہوجاتی ہے جس کے باعث جلد پر بڑھاپے کی علامات تیزی سے نمودار ہونے لگتی ہیں یعنی جلد کے خلیے اپنی معمول کی عمر پوری ہونے سے پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتے ہیں۔

 چنبل کے سرخ دھبے اکثر کہنی، گھٹنے یا سر پر پائے جاتے ہیں لیکن یہ چہرے، انگلیوں کے ناخن، پیروں کے ٹخنوں میں نمودار ہوتے ہیں۔

یونیورسٹی آف پنسلوانیا میں جلد کے ماہر ڈاکٹر جوئل کہتے ہیں کہ اس بیماری میں مبتلا مریضوں کو جلد پر شدید خارش اور خون بہنے جیسے علامات ہوسکتی ہیں جس کی وجہ سے نیند اور سماجی تعلقات میں خلل پیدا ہوسکتا ہے۔

چنبل میں مبتلا مریض جوڑوں کی سوزش کی بھی شکایت کرتے ہیں جسے سورائسس آرتھرائٹس کہتے ہیں، سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ سے دل کی بیماری، موٹاپا، ہائی بلڈ پریشر اور ذیابطیس جیسی بیماریاں بھی ہوسکتی ہیں۔

یہ بیماری کسی بھی عمر میں ہوسکتی ہے لیکن عام طور پر یہ بیماری جوانی میں ظاہر ہوتی ہے، تاہم یہ بیماری جینیاتی بھی ہے، دوسری جانب سائنسدان ابھی تک یہ معلوم نہیں کرسکے کہ یہ بیماری وبائی ہے یا نہیں۔

چنبل کی تشخیص کرنا انتہائی مشکل عمل ہے، اس لیے اس بیماری کا خود سے علاج کرنے سے قبل ڈاکٹر سے لازمی رجوع کریں۔اس بیماری سے کچھ حد تک چھٹکارا پانے کے لیے بہت سے طریقے ہیں، جن میں کریم لگانا، لائٹ تھراپی، اور دوائیں شامل ہیں۔جلد کو نم رکھنے کے لیے مخصوص کریم اور لوشن کا استعمال، سر کی جلد کے لیے مخصوص شیمپو اور تیل کا استعمال، الٹرا وائلٹ لائٹ کا استعمال ہوسکتا ہے۔

تاہم کوئی بھی علاج شروع کرنے سے قبل ڈاکٹر سے لازمی مشورہ لیں، ڈاکٹر آپ کو اس کے علاج کے لیے کچھ دوائیں بھی تجویز کرسکتے ہیں۔اس بیماری میں مبتلا افراد کو بازاری اشیا، تلی ہوئی اشیا، الکوحل اور ٹماٹر جیسی خوراک لینے سے گریز کرنا چاہیے۔

مزیدخبریں