ایک نیوز :اٹلی میں اٹرسکن اور رومن نامی مجسموں کی دریافت کے ایک ماہ بعد انہیں روم کے کوئرینیل محل میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔
رپورٹ مطابق تیسری صدی قبل مسیح سے لے کر پہلی صدی عیسوی تک کے تقریباً 2 درجن کانسی کے مجسمے یورپ کے قدیم سپا کے کھنڈرات سے دریافت ہوئے ہیں۔یہ مجسمے 22 جون سے روم کے کوئرینیل محل میں نمائش کے لیے پیش کیے جائیں گے۔نومبر میں جب ان مجسموں کی دریافت کا اعلان کیا گیا تو ماہرین نے انہیں اٹلی میں پائے جانے والے کانسی کے قدیم مجسموں کا سب سے بڑا مجموعہ قرار دیا۔
یہ مجسمے 2021 اور 2022 میں اٹلی کے پہاڑی علاقے میں موجود سان کیسیانو ڈیی بگنی نامی گاؤں سے دریافت ہوئے تھے، جو اب حمام کی وجہ سے مشہور ہے، ماہرین آثار قدیمہ کو طویل عرصے سے شبہ تھا کہ یہاں سے قدیم مجسمے دریافت ہوسکتے ہیں، تاہم ان مجسموں کی تلاش کی ابتدائی کوششیں ناکام رہیں۔
ماضی میں کچرا اٹھانے والے تاریخ دان اگنیس کارلیٹی کی یادداشت میں یہ محفوظ تھا کہ کئی سال قبل انہوں نے عوامی حمام کی دوسری طرف ایک دیوار پر کچھ قدیم رومن آثار دیکھے تھے۔