ایک نیوز:جاپان نے قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے اپنی تیاریوں کو وینڈنگ مشینوں تک بڑھا دیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق زلزلے یا طوفان کی صورت میں یہ وینڈنگ مشینیں مفت میں کھانا اور مشروبات فراہم کریں گی۔اس طرح کی دو مشینیں مغربی ساحلی شہر آکو میں نصب کی گئی ہیں۔ یہ وہ علاقہ ہے جہاں ماہرین کے مطابق اگلے چند برسوں میں شدید نوعیت کے زلزلے آسکتے ہیں۔ان مشینوں میں 300 بوتلیں اور چھوٹے کین اور 150 ہنگامی غذائی اشیاء رکھنے کی گنجائش ہے۔
وینڈنگ مشینوں کو ان عمارتوں کے قریب نصب کیا گیا ہے جنہیں قدرتی آفت کے وقت بطور پناہ گاہ استعمال کیا جائے گا۔
ان مشینوں کو ایسا بنایا گیا ہے کہ تیز طوفانی بارش یا شدید زلزلے کی صورت میں یہ خود پر سے تالا ہٹا دیں گی اور غذائی اشیا مفت میں دیں گی لیکن باقی سارے عرصے ان مشینوں میں سے ادائیگی کے بعد ہی کھانا لیا جاسکے گا۔