کرول گھاٹی،11سالہ اذان کی لاش کا ڈراپ سین،باپ قاتل نکلا

 کرول گھاٹی،11سالہ اذان کی لاش کا ڈراپ سین،باپ قاتل نکلا
کیپشن: Karol Ghati, 11-year-old Azaan's dead body drop scene, father turned out to be the killer

ایک نیوز( بلال ظفر)لاہور کرول گھاٹی سے ملنے والی11سالہ اذان کی بوری بند لاش کا ڈراپ سین 11 سالہ اذان کو قتل کرنے والا اسکا سکا باپ رفیق نکلا ۔

پولیس کے مطابق 11سالہ اذان کو اسکے اسکول کے باہر سے باپ رفیق نے اغوا کیا اور رکشہ میں بیٹھا کے کرول گھاٹی کے لیجا کے گلہ کاٹ دیا۔رفیق اپنے بیٹے اذان کو مارنے کے بعد واپس گھر آگیا اور اور اہل خانہ کے ساتھ اذان کو ڈھونڈتا رہا۔پولیس کو اطلاع دینے کے بعد اذان کے اغوا کا پرچہ گوالمنڈی تھانے میں درج کروا دیا گیا ۔

پولیس اذان کی ویڈیو دیکھنے والدہ کو سیف سٹی  آفس لے گئی جہاں فوٹیج میں دیکھا گیا کہ اذان کو اسکا والد اسکول کے آگے سے اپنے ساتھ لے گیا۔

بچے کی والدہ کے مطابق ملزم رفیق جادو ٹونے جیسی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

ملزم رفیق تھانے میں اپنے بیان بدلتا رہا کبھی گھر میں ناچا کی اور کبھی اپنی بیوی پر الزام لگاتا رہا ۔

ملزم کی اہلیہ کے مطابق ملزم رفیق اکثر اپنے بچوں اور مجھے مارتا رہتا تھا اور چھری چاقو سے ڈراتا رہتا تھا ۔کالے علم جادو ٹونے جیسی سرگرمیوں میں ملوث تھا گھر میں بھی بے شمار تعویذ پڑے ہوئے ہیں۔

ملزم کاپولیس کوبیان میں کہنا تھاکہ بیٹے کے گلے پر چھری رکھی تو اس نے کہا پاپا میں تو آپ کے ساتھ سوتا ہوں آپ مجھے کیوں مار رہے ہیں۔