چھٹی منزل سے گرنے والی بلی کیسے زندہ بچ گئی؟

چھٹی منزل سے گرنے والی بلی کیسے زندہ بچ گئی؟
کیپشن: How did the cat survive the fall from the sixth floor?

ایک نیوز :  موٹی تازی بلی چھٹی منزل سے کار پر گرنے کے باوجود بھی زندہ رہی اور معجزانہ طور پر اسے کوئی خراش تک نہ آئی۔

ٹام کیٹ قسم کی بلی کا نام ’شیفو‘ ہے جو اپنے مالک کی بالکنی کے دیوار پر چل رہی تھی کہ وہاں سے پھسل گئی اور نیچے کھڑی کار کے اسکرن پر آگری۔ اس حادثے میں گاڑی کا شیشہ بھی ٹوٹ گیا لیکن اسے کوئی جان لیوا چوٹ نہیں لگی۔

 گاڑی کے مالک اپی وت ٹویوتھاکا نے شیفو کی تصویر اور گاڑی کے اگلے اسکرین کی تصویر پوسٹ کی ہے۔ 27 مئی کو پیش آنے والے اس واقعے کے متعلق انہوں نے کہا کہ صبح سات بجےمجھے کسی نے بتایا کہ ایک بلی میری کار پرآگری ہے جس کا وزن لگ بھگ ساڑھے آٹھ کلوگرام تھا۔ اس بوجھ سے شیشہ ٹوٹ چکا تھا۔

  
 
 
 
 
 
 
 
 
 
  
 
Advertisement
 
 
 

بلی کو فوری طور پر جانوروں کے ہسپتال لے جایا گیا۔ جہاں اس کے دو پنجے مجروح تھے اور ناک پر معمولی سوجن دیکھی گئی۔ تاہم دیگرمہلک چوٹ نہیں لگی تھی۔

اپنے غیرمعمولی نقصان کے باوجود کار کے مالک نے اسے ایک حادثہ قراردیا ہے تاہم بلی کے مالک پر پاکستانی 6 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ان پرالزام ہے کہ اس علاقے میں پالتو جانور رکھنے کی اجازت نہ تھی۔