آذربائیجان سے سستی ایل این جی خریدنے کا فیصلہ

Jun 04, 2023 | 00:03 AM

ایک نیوز : پاکستان نے آذربائیجان سے سستی ایل این جی خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایل این جی خریدنے کے حوالے سے پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) اور آذربائیجان کی سرکاری کمپنی کے درمیان معاہدہ ہو گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آذربائیجان کی کمپنی سوکار سے ہر ماہ ایک ایل این جی کارگو خریدا جائے گا، ایل این جی کارگو کی خریداری سے متعلق سمری ای سی سی میں پیش کی جائے گی۔

 پی ایل ایل سوکار کو ڈالرز میں ادائیگیاں کرے گی، ادائیگیوں کے لیے مقامی بینک میں ایل سیز کھولی جائیں گی۔پی ایل ایل کو جون 2022 سے اسپاٹ کارگوز کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔

گزشتہ سال فروری تا ستمبر کے دوران پی ایل ایل کارگو خریدنے میں ناکامی رہی تھی۔

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان توانائی کے شعبے میں بین الحکومتی معاہدہ پہلے سے موجود ہے۔
 

مزیدخبریں