رپورٹ کے مطابق اب ایک بٹ کوائن کی مالیت 27 ہزار ڈالر ہے، جو کہ سنہ 2020 کے بعد سے اس کی کم ترین مالیت ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ برس ایک بٹ کوائن کی قیمت تقریباً 70 ہزار ڈالر تھی۔
لیکن یہ تیزی سے کم ہوتی بٹ کوائن کی قیمت اسٹیبل کوائن کو بھی لے ڈوبی ہے ،’ٹیرا لونا‘ نامی کوائن کی قدر گذشتہ ماہ 118 ڈالر تھی جو گزشتہ دنوں گر کر 0.09 ڈالر پر آ گئی ہے۔ اسی طرح ایک اور کرنسی ’ٹیرا یو ایس ڈی‘ جو ایک سٹیبل کوائن تھی کی قیمت بھی گر گئی۔ ٹیرا یو ایس ڈی 0.4 ڈالر کی سطح پر آ گیا۔ سب سے مشہور سٹیبل کوائن ’ٹیدر‘ بھی 0.95 ڈالر کی کم ترین سطح پر آ گئی۔
اس صورتحال سے خوفزدہ سرمایہ کار اب بڑی کرپٹو کرنسیوں سے اپنا پیسہ باہر نکال رہے ہیں کیونکہ لوگوں کو اب لگنے لگا ہے کہ عام کرنسیاں سٹیبل کوائنز کو بھی اپنے ساتھ ڈبو سکتی ہیں۔
کرپٹو کریش کی اصطلاح ٹوئٹر اور گوگل پر ٹرینڈ کر رہی ہے۔ اس وقت مارکیٹ میں تمام کرپٹو کرنسی کی کل مالیت 1.12 ٹریلین ڈالر ہے جو گذشتہ برس نومبر میں اس کی قیمت کا ایک تہائی حصہ ہے۔