کفایت شعاری مہم، قیدیوں کی حاضری ویڈیو لنک کے ذریعے لگانے کاحکم

Jun 04, 2022 | 14:59 PM

Suhail Ahmad
ایک نیوز نیوز: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے قیدیوں کی حاضری ویڈیو لنک کے ذریعے لگانے کا حکم دیا ہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ عطا ربانی کے دفتر سے جاری ہونے والے حکم نامے کہا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل سے قیدیوں کو کچہری لانے کے بجائے ویڈیو لنک کے ذریعے ان کی حاضری لگائی جائیں۔
ماتحت ججز کو جاری کئے گئے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ جن ملزمان کے چالان ابھی جمع نہیں ہوئے، ان کی حاضری جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے لگائیں۔ انٹرنیٹ اور لیپ ٹاپ جیسے دستیاب وسائل کو بروئے کار لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی جانب سے یہ اقدام سرکاری وسائل اور قومی خزانے کو نقصان سے بچانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ یادرہےگزشتہ ایک ہفتے میں وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں دو مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے۔
مزیدخبریں