دعا زہرہ کی والدہ بیٹی کی جدائی کے غم میں‌نڈھال، ویڈیو وائرل

Jun 04, 2022 | 14:59 PM

muhammad zeeshan
ایک نیوز نیوز: کراچی سے لاپتا ہونے والی دعا زہرہ کی والدہ کا کہنا ہے جب جب ان کی دعا کے کپڑوں پر نظر پڑتی ہے تو لگتا ہے وہ اب گھر آجائے گی۔
سوشل میڈیا پر دعا زہرہ کی والدہ کے حالیہ انٹرویو کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنی بیٹی کی یاد میں آبدیدہ ہیں۔
دعا کی والدہ نے کہا کہ 'یقین کریں جب سے میری بیٹی گئی ہے، میں نے اس کی الماریاں کھول کر نہیں دیکھیں کیونکہ جب دعا کے کپڑے دیکھتی ہوں تو مجھے اس کے واپس آنے کی امید ہوتی ہے'۔
دعا کی والدہ نے ظہیر احمد کے اہلخانہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'اللّہ کے واسطے میری بیٹی کو چھوڑ دیں، ہم آپ سے دور چلے جائیں گے، ہم آپ کو کچھ نہیں کہیں گے، ہم بہت اذیت میں ہیں، ایک ماں کی بددعا نہیں لیں اور ہمیں ہماری بچی واپس دے دیں'۔

یاد رہے کہ دعا زہرہ اور اس کے شوہر ظہیر احمد کے سیالکوٹ میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے جب کہ سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرہ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔
مزیدخبریں