بھارتی گلوکار دلیر مہندی کے چھوٹے بھائی میکا سنگھ نے کہا ہے کہ سدھو موسے والا کے قتل کا واقعہ تمام پنجابی گلوکاروں کے لئے ویک اپ کال ہے۔ کینیڈا اپنی سرزمین پرموجود گینگسٹرزکے خلاف کارروائی کرے۔
میکا سنگھ نے کہا کہ جیسے ہی آپ ہِٹ ہوں یا شوزچلنا شروع ہوں ساتھ ہی دھکمیاں بھی آنا شروع ہوجاتی ہیں۔ گینگسٹر پیسے مانگتے ہیں اب سیلیبرٹی شوٹنگ یا شوز کے لیے پنجاب آنا بند کردیں گی۔گلوکار نے اس بات پر انتہائِی افسوس کا اظہار کیا کہ انہوں نے آخری ملاقات میں سدھو موسے والا کوممبئی منتقل ہونے کے لیے نہیں کہا ۔
انہوں نے کہا کہ گینگسٹرزکے لیے معروف شخصیات آسان ہدف بن گئی ہیںمیکا سنگھ نے انکشاف کیا کہ گزشتہ 6 سال میں گینگسٹرزپنجاب میں بہت زیادہ متحرک ہوگئے ہیں اور وہ اب پنجاب کے علاوہ راجستھان، بہاراور اترپردیش میں بھی کام کر رہے ہیں اور حقیقت میں کئی آرٹسٹ انہیں رقم دیتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ، ‘سب ڈرے ہوئے ہیں، کچھ توڈرکے مارے پوسٹ بھی نہیں کررہے ہیں اور اب بہت سے وہ دیں گے جو گینگسٹرزچاہیں گے اوران کے خلاف شکایت بھی درج نہیں کروائیں گے۔ ہمیں الزام تراشی کے بجائے اس بارے میں بات کرنے اور حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔