رپورٹ کے مطابق ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گردوں کو اسلحہ اور بارودی مواد کی ريکوری کیلئے کھوکھر پنڈ لے جايا جا رہا تھا کہ ٹھکانے پر پہنچتے ہی ساتھی چار دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، جس سے گرفتار دونوں دہشت گرد عبدالرزاق اور ثنا اللہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔
یادرہے لاہور کے مشہور نیو انارکلی بازار میں رواں سال جنوری میں ہونے والے بم دھماکےمیں کم از کم تین افراد جاں بحق، جب کہ 26 زخمی ہوئے تھے۔حملے کی ذمہ داری علیحدگی پسند تنظیم بلوچ نیشنل آرمی کی جانب سے قبول کی تھی۔
لاہور پولیس کی جانب سے ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت سلنڈر دھماکا بتائی گئی تھی تاہم بعد میں پولیس کے ترجمان رانا عارف نے پتصدیق کی تھی کہ بم موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔دھماکا انارکلی بازار میں سرکلر روڈ کے قریب ہوا تھا جس کے بعد شہر میں خوف وہراس پھیل گیا تھا۔