جائیں تو جائیں کہاں، عوام پر گیس بم بھی گرا دیا گیا

Jun 04, 2022 | 11:43 AM

Suhail Ahmad
ایک نیوز نیوز: پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں جان توڑ اضافے کے بعد عوام پر گیس بم بھی گرادیا گیا ، گیس 45 فیصد مہنگی ،آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس مہنگی کرنے کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے نے گیس کی قیمتوں میں 45 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ سوئی نادرن کیلئے گیس کی قیمت میں 45 فیصد کا اضافہ اور سوئی سدرن کیلئے گیس کی قیمت میں 44 فیصد کا اضافہ منظور کیا گیا ہے۔
نوٹی فیکیشن کے مطابق ناردرن کی گیس 266 روپے 58 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ہے۔سوئی سدرن صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں 308روپے 53پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ مالی سال 2022,23 کیلئے کیا گیا۔ گیس کی قیمت میں اضافے کا اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹی فیکیشن کے بعد ہوگا۔
دوسری جانب بجلی کے بعد پنجاب میں گیس بحران شدت اختیار کر گیا۔ ترجمان سوئی نادرن کے مطابق پنجاب کی ٹیکسٹائل ملز کو گیس کی فراہمی بند ہے، جس کی وجہ سے ملز کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایل این جی سسٹم میں بروقت شامل نہ کرنے پر گیس کی قلت ہوئی ہے۔
مزیدخبریں