آگ کے باعث تاحال کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا، راستہ کم ہونے کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے میڈیکل سٹور میں موجود کروڑوں روپے کی ادویات جل گئیں، ہسپتال کا تیسرا فلور مکمل طور پر میڈیسن سٹور کے طور پر استعمال ہو رہا تھا۔
چلڈرن ہسپتال میں آج ہونے والے آپریشنز کینسل کردیئے گئے۔ آگ کےباعث اوپی ڈی بھی بند کردی گئی، مریض اور ان کے لواحقین ایمرجنسی کے باہر موجود ہیں۔
دوسری جانب وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے چلڈرن ہسپتال کے میڈیکل سٹور میں آتشزدگی کے واقعہ کو نوٹس لے لیا اور انکوائری کا حکم دے دیا۔