امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکا میں استعمال نہ ہونے والی 75فیصد ویکسین عطیہ کی جائیں گی۔ کورونا ویکسین کی تقسیم کا ہدف جون میں مکمل کرلیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ استعمال نہ ہونے والی 25فیصد ویکسین اتحادی ممالک کو دی جائیں گی۔ 60 لاکھ لاطینی امریکہ، ستر لاکھ جنوب مغربی ایشیا اور پچاس لاکھ خوراکیں افریقی ممالک کو دیں جائیں گی۔
امریکا کی 25 ریاستوں میں 50 فیصد سے زائد اور 9 ریاستوں میں 70 فیصد سے زائد آبادی کو ویکسین کے دونوں ٹیکے لگ چکے ہیں جب کہ اب 12 سے 17 سال کے بچوں کی ویکسینیشن بھی شروع ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ دنیا میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 17 کروڑ 29 لاکھ 90 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ 37 لاکھ 17 ہزار 237 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 11 ہزار611 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 41 لاکھ 74 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔