ویب ڈیسک:خبررساں ایجنسی رائٹرزنےدعویٰ کیاہےکہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوحماس سےبات چیت کرنےکےلئے تیارہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق گزشتہ سال 7اکتوبرکواسرائیل نےغزہ پرحملہ کیاتھاجس میں اب تک ہزاروں مظلوم فلسطینی شہیدہوگئےجن میں زیادہ تعداد خواتین اورمظلوم بچوں کی ہے،اسرائیل بربریت سےغزہ میں ادویات اورخوراک کےسنگین مسائل پیداہورہےہیں۔اسرائیلی جارحیت غزہ کوکھنڈرمیں تبدیل کردیاگیاہے۔
خبررساں ایجنسی رائٹرزنےدعویٰ کیاہےکہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو حماس سے بات چیت کرنےکےلئےتیارہوگئےہیں۔نیتن یاہو حماس سے مغویوں کی بازیابی اور سیز فائر ڈیل کے لئے وفد بھیجنے پر تیار ہوگئے۔حماس اور اسرائیلی وفد سے مذاکرات کی جگہ کا تعین ابھی نہیں ہوسکا۔
اسرائیلی وزیراعظم حماس سےبات چیت کیلئےتیار
Jul 04, 2024 | 23:53 PM