فواد خان کی 8سال بعد بالی ووڈ میں واپسی

 فواد خان کی 8سال بعد بالی ووڈ میں واپسی
کیپشن: Fawad Khan's return to Bollywood after 8 years

ایک نیوز:فوادخان کی آٹھ سال بعدبالی ووڈ میں واپسی، نئی فلم میں ان کی ہیروئن کا نام بھی سامنے آ گیا۔
تفصیلات کےمطابق  فواد خان کو دنیا بھر میں جنوبی ایشیائی باشندوں میں بڑے پیمانے پر پذیرائی حاصل ہے اور وہ مارول سنیما یونیورس جیسے بڑے پراجیکٹ کا بھی حصہ رہ چکے ہیں۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار فواد خان نے اداکارہ وانی کپور کے ساتھ ایک پروجیکٹ سائن کیا ہے۔ نئی فلم مبینہ طور پر انٹرنیشنل طرز کی ہوگی، جس کی شوٹنگ برطانیہ میں کی جائے گی۔ جبکہ ہندی رومانوی کامیڈی فلم کی ہدایت کاری آرتی بگدی کریں گی،بین الاقوامی پراجیکٹ کانام ابھی تک منظرعام پرنہیں آیا۔
متوقع طور پر مسقبل میں ریلیز ہونے والے فواد خان اور وانی کپور کے اس پراجیکٹ کے متعلق معلومات ابھی خفیہ رکھی جا رہی ہیں اور کوئی بھی اس سے متعلق بات نہیں کر رہا۔