کرکٹرکی بہتری کامشن،پی سی بی نےبڑافیصلہ کرلیا

کرکٹرکی بہتری کامشن،پی سی بی نےبڑافیصلہ کرلیا
کیپشن: Cricketer's Improvement Commission, PCB has taken a big decision

ایک نیوز:پاکستانی کرکٹرکی بہتری کےلئے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نےبڑافیصلہ کرلیا۔
تفصیلا ت کےمطابق پاکستانی ٹیم اپنی ناقص کارکردگی کی وجہ سےٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےگروپ میچزسےہی باہرہوگئی تھی۔میگاایونٹ میں قومی ٹیم کورویتی حریف بھارت اورمیگاایونٹ میں پہلی بارانٹری دینےوالی امریکی ٹیم کےہاتھوں عبرتناک شکست کی وجہ ایونٹ سےباہرہوگئے۔
ذرائع کےمطابق پاکستان کرکٹ کی بہتری کےلئےپی سی بی نےسابق اسٹار کرکٹرز کو مینٹور بنانے کا فیصلہ کرلیا،پی سی بی کا شعیب اختر، وقار یونس ،معین خان ،شعیب ملک ،انضمام الحق، مشتاق احمد، مصباح الحق سے رابطہ،ثقلین مشتاق، یونس خان ،کامران اکمل سمیت دیگر کھلاڑیوں سے بھی پی سی بی نےرابطہ کرلیا۔
ذرائع کےمطابق پی سی بی کی سابق کرکٹرز سے کھیل کی بہتری کے لئے مشاورت جاری ،پی سی بی 5سابق کھلاڑیوں کو مینٹور بنا سکتا ہے ،مینٹور کا فیصلہ چیئرمین پی سی بی بورڈ آف گورنرز سے مشاورت کے بعد کریں گے۔